Wednesday, April 15, 2020

دنیا کا وہ بڑا ملک جس نے کورونا وائرس کے خوف کے باوجود انتخابات کرا کے پوری دنیا کے لئے مثال قائم کر دی





 منصوبہ بندی کے باعث چین سے بھی جلدی کورونا وائرس پر قابو پانے والے ایشیائی ملک جنوبی کوریا نے 15 اپریل کو پہلے سے طے شدہ انتخابات کرا کر نئی تاریخ رقم کردی،الیکشن ٹرن آوور نے بھی 28سالہ ریکارڈ توڑ دیا 
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوریا میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم دیکھا جا رہا ہے اور وہاں پر 15 اپریل کی صبح تک 11 ہزار سے بھی کم افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جب کہ وہاں اس سے 260 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔جنوبی کوریا نے ایک ایسے وقت میں پہلے سے طہ شدہ پارلیمانی انتخابات کرائے جب کہ دنیا بھر کے کم از کم 45 ممالک یا ریاستوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔امریکا کی تقریبا 18 ریاستوں سمیت یورپ کے
متعدد ممالک، افریقی ممالک و ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث انتخابات کو عارضی طور پر ملتوی کردیا ہے تاہم جنوبی کوریا نے دیگر ممالک کے بر عکس وقت پر انتخابات کرا کر دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے پارلیمنٹ کی 300 نشستوں پر پہلے سے طے شدہ انتخابات کے لیے معمول کے مطابق صبح سے پولنگ کا آغاز کیا۔جنوبی کوریا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایک کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز 300 ارکان کا انتخاب کریں گے اور تقریبا 35 سیاسی جماعتوں کے ارکان قسمت آزمانے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

CURRENT ECONOMIC CRISIS OF PAKISTAN

ECONOMIC CRISIS OF PAKISTAN  The economic crisis in Pakistan has been a significant challenge for the country in recent years. Pakistan has ...