پاکستان میں کورورنا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر حکومت نے ملک میں لاک ڈاﺅن کو 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور انسداد کیلئے لاک ڈاﺅن کو 30 اپریل تک جاری رکھنے کی منظوری دیدی ہے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی میں جائے گا جہاں تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور عسکری حکام کو آن بورڈ لیا جائے گا ، مشاورت کے بعد قومی رابطہ کمیٹی میں لاک ڈاﺅن کے فیصلے کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔
وفاقی کابینہ میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،لاک ڈاﺅن کے حوالے سے دو آپشن موجود تھے ، پہلا یہ کہ لاک ڈاﺅن کو 21 اپریل تک بڑھایا جائے تاہم بعد ازاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاﺅن کو 30 اپریل تک جاری رکھنا چاہیے
No comments:
Post a Comment