بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سکم بارڈر پر جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوگئے۔
سکم بارڈر پر بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب وہ سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے اپنے ایک بیان میں اس جھڑپ کا ذمہ دار دونوں افواج کے جوانوں کو قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افواج کی جانب سے جارحانہ رویہ اپنایا گیا جس کی وجہ سے فوجیوں کو معمولی زخم آئے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جھڑپ میں دونوں اطراف کے 150 فوجی شامل تھے جن میں 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 4 بھارتی اور 7 چینی فوجی شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment