Tuesday, April 21, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیری بھائیوں کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں گی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔
اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے، رمضان کے حوالے سے حکومت کی علما کے ساتھ مشاورت ہوئی، اس مشاورتی عمل میں آزاد کشمیر کی قیادت بھی شامل تھی، رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول پر عمل کر کے ہی عظیم قوم بنا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شہروں میں لاک ڈان کی نوعیت مختلف ہے، کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے۔

No comments:

Post a Comment

CURRENT ECONOMIC CRISIS OF PAKISTAN

ECONOMIC CRISIS OF PAKISTAN  The economic crisis in Pakistan has been a significant challenge for the country in recent years. Pakistan has ...