قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او نے اضافی کرایوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کیخلاف کاروائی کی
ہدایت کر دی
بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے فضائی کرایوں میں کمی کرنے کا حکم، قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او نے اضافی کرایوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کیخلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
تاہم بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی ہے کہ ان سے وطن واپسی کیلئے اضافی کرایہ طلب کیا جا رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے معاملے کو نوٹس لیا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او نے حکم جاری کیا ہے کہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کیلئے کرایوں میں فوری کمی کی جائے۔
No comments:
Post a Comment